وزیرستان متاثرین کیلئے لاہور میں کبڈی میچ کا انعقاد

Kabaddi

Kabaddi

لاہور (جیوڈیسک) وزیرستان کے متاثرین کے لیے لاہور میں کبڈی میچ ہوا، لوگوں نے دیسی کھیل کا مزہ لیا اور مشکل میں پھنسے اپنے بھائیوں کی مدد بھی کی۔ کرکٹرز کے بعد پہلوان بھی متاثرین وزیرستان کے لئے میدان میں اتر آئے۔

ملک کے مختلف شہروں سے کبڈی کےکھلاڑیوں نے لاہور میں میلہ لگایا۔ جس کا مقصد متاثرین کے لئے فنڈز اکھٹے کرنا تھا۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا اس مقصد کے لئے وہ ہروقت کہیں بی میچ کھیلنے کو تیار ہیں۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کا کہنا تھا کہ اس میچ سے شاید بہت زیادہ رقم اکھٹی نہ ہوسکے لیکن یہ شروعات ہے ۔ خاص کر مشکل میں پھسنے بھائیوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔

لاہور میں شائقین کا جذبہ دیکھ کر انتظامیہ نے چودہ اگست کو بھی لاہور میں ایسا میلہ لگانے کا اعلان کیا ہے۔