وزیرستان متاثرین کے لیے پاک فوج نے امدادی اشیا کے بیالیس ٹرک بنوں روانہ کر دیئے

IDPs

IDPs

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کے متاثرین کے لئے امدادی اشیا کے بیالیس ٹرک بنوں روانہ کردیئے گئے۔ راولپنڈی کور کی جانب سے خصوصی عید پیکیج بھی بھیجا گیا ہے۔

مسلح افواج شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے نمٹنے کے ساتھ متاثرین کی امداد کے لئے بھی سرگرم ہے ۔ ایک جانب آپریشن ضرب عضب جاری تو دوسری جانب ریلیف آپریشن سے بھی غافل نہیں۔

کمانڈر لاجسٹک سیل ملتان بریگیڈیئر لیاقت علی نے بتایا کہ ٹو کور امدادی اشیا کے دس ٹرک بنوں بھیج چکی ہے۔

بریگیڈیئر لیاقت علی کا کہنا تھا کہ سامان میں خواتین اور بچوں کی ضروریات کی اشیا ہیں۔

سامان بنوں روانہ کرتے وقت دعا بھی کرائی گئی۔۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کی جانب سے دیئے گئے سامان کے بتیس ٹرک بھی بھیجے گئے ہیں۔