ہماری بھر پور الیکشن مہم دیکھ کر بعض وڈیرے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔علامہ اصغر عسکری

اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین کے حلقہ این اے 48سے نامزد امید وار علامہ اصغر عسکری نے جھنگی سیداں میں اپنے الیکشن آفس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے جس طرح سے ہمیں عزت دی ہے وہ قابل داد ہے۔انہوں نے عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مایوس و ناامید نہیں ہیں بلکہ ہمیں یقین ہے کہ 11مئی کا نتیجہ بعض لوگوں کے خوابوں کے بالکل برعکس ہوگا،اور قوم کسی لٹیرے ،قاتل اور مفاد پرست کو ووٹ نہیں دے گی۔

علامہ اصغر عسکری نے بعض علاقوں میں مجلس وحدت مسلمین کے سپورٹرز کو وڈیروں کی طرف سے دھمکیاں دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روایتی وڈیرے ہماری بھر پور الیکشن مہم کو دیکھ کر بو کھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔

یہی ان کی ناکامی ہیں ۔بعد از علامہ اصغر عسکری نے جی ۔ایٹ میںایک کارنر میٹنگ سے گفتگوکرتے ہوئے کارکنوں کو گیارہ مئی تک بھر پور جدوجہد جاری رکھنے کی تاکید کی۔