ہم نے اپنے گھر کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ

Chief Justice

Chief Justice

کراچی (جیوڈیسک) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے گھر کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی اور ان آنے والوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسے آگے بڑھائیں الیکٹرانک ذرائع کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ میں ایڈمنسٹریشن بلاک کی تعمیر کے بعد بینچوں کی تعداد بھی بڑھا ئی جا سکے گی۔

انھوں نے کہا کہ ہائی کورٹ میں انڈر گراونڈ پارکنگ کے منصوبے سے آئندہ پچاس سال کی ضروریات پوری ہو سکیں گی سندھ ہائی کورٹ کے بعد ملیر بار میں بھی نادرا تصدیقی سیل قائم کر دیا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ عدالت میں کرپشن اور جعلی زر ضمانت کے خاتمے کے لئے آن لائن تصدیق کا عمل شروع کیا جارہا ہے۔ جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے بعد ٹریبونل اور تمام خصوصی عدالتیں ایک ہی جگہ منتقل ہو جائیں گی۔