اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے 30 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کی ریلی میں غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں، چودھری نثار کہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت ہے دھاوا بولنے کی نہیں، حکومت کی جانب سے 30 نومبر کو تحریک انصاف کے جلسے کے لیے پولیس کو 2 واٹر کینن گاڑیاں اور 12 ہزار سے زیادہ آنسو گیس شیل اور ربڑ کی گولیاں دے دی گئیں ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت ہے دھاوا بولنے کی نہیں، ریاستی طاقت کو کمزور نہ سمجھا جائے، حکومت تشدد کا جواب قانون کی طاقت سے دے گی۔