کراچی (جیوڈیسک) سیاسی جماعت پاک سر زمین پارٹی کے رہنما اور کراچی شہر کے سابق میئر مصطفی کمال نے پیر کی شام میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ان کی جماعت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد نے پاک سرزمین پارٹی کے سرپرستِ اعلیٰ بننے کی خواہش ظاہر کی تھی تاہم جب ان کی پیشکش کو رد کیا گیا تو انھوں نے سیاسی طور پر پارٹی کو کمزور کرنا شروع کر دیا ہے۔
تاہم گورنر ہاؤس کے ترجمان نے ان الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الزامات بالکل من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔
یاد رہے کہ مصطفیٰ کمال نے یہ بات پاک سرزمین پارٹی کے رکن اشفاق منگی کے گلستانِ جوہر میں واقعے گھر کے ہاہر مبینہ فائرنگ کے واقعے کے موقعے پر کہی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا مصطفیٰ کمال نے گورنر سندھ پر کرپشن کے بھی شدید الزامات لگائے ہیں۔