جدہ (جیوڈیسک) سعودی عرب کے مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے اپنے فتوے نمابیان میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامی عراق و شام داعش کو اسلام کی دشمن اول قرار دیا ہے۔
انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکمراں قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف حکومت کی پشت پرکھڑے ہوں اور ہر مشکل مرحلے میں حکومت کا ساتھ دیں۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس کے جاری کردہ بیان میں مفتی اعظم عبدالعزیز آل الشیخ کاکہنا ہے کہ شدت پسندانہ افکار وخیالات اور دہشت گردی کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔ دہشت گردی کاپہلا شکارمسلمان ہی بنتے ہیں۔ اس کی مثالیں داعش اور القاعدہ کے ہاتھوں مسلمانوں پرڈھائے جانے والے مظالم سے دیکھ سکتے ہیں۔
انھوں نے دہشت گردوں کو خبردارکرتے ہوئے کہاکہ وہ اسلام کی تعلیمات کی صریحاً خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔ نبی آخرالزمانؐ نے فرمایا تھاکہ آخری زمانے میں کچھ ایسے گروہ تو اترکے ساتھ سامنے آئیں گے جونیکی کی بات کریں گے، قرآن پڑھیں گے مگر قرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا۔
آپ انھیں جہاں پائیں قتل کریں۔ جس کسی نے انھیں قتل کیا قیامت کے روز اللہ تعالی اسے جزا دیں گے۔ سعودی شیخ الاسلام کاکہنا ہے کہ داعش اور القاعدہ جیسے گروپوں کا اسلام سے کوئی واسطہ نہیں اور نہ ہی یہ لوگ ہدایت پر ہیں۔