پنجاب (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دولت کی غیر منصفانہ تقسیم، غیرمعیاری نظام تعلیم اور صحت کی سہولتوں کے فقدان کے باعث دہشت گردی کا عفریت پھیل رہا ہے۔ ایوان وزیراعلی لاہور میں شعبہ صحت میں مجوزہ اصلاحات کے حوالے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد شہباز شریف نے کہا کہ دولت کی غیر منصفانہ تقسیم اور دیگر سماجی مسائل کے باعث انتہاپسندی پھیل رہی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ صرف توانائی کے بحران پر قابو پانے سے دہشت گردی کے عفریت کا خاتمہ نہیں کیا جاسکتا۔ وزیراعلی پنجاب وزیراعلی نے محکمہ صحت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ پانچ سالوں میں دیگر صوبوں کی نسبت پنجاب میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو زیادہ سہولتیں دی گئیں لیکن اسکے باوجود ہڑتالیں ہوئیں۔ سینئر ڈاکڑز کا خدمت خلق کے بجائے انتظامی معاملات کو دیکھنا بھی شعبہ طلب میں مسائل کی ایک بڑی وجہ ہے۔
وزیراعلی پنجاب وزیراعلی نے کہا کہ ملک میں آنے والی چار آمریتوں اور مغربی طرز جمہوریت خرابی کی جڑ ہے۔ اس وقت حالت یہ ہے کہ دنیا میں صرف افضانستان اور پاکستان ہی ہیں جنہیں خسرے کی وبا نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔