سیالکوٹ (جیوڈیسک) اسلحہ، شراب اور منشیات برآمد کرکے درجن بھر افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ سیالکوٹ پولیس نے ولید سے پستول 5 گولیاں، اشفاق سے 2 بوتل شراب، مطلوب، قاسم ، شاہد سے ایک ایک پستول برآمد کرکے انہیں گرفتار کر لیا،8 اشتہاری ملزمان بلال، تنویر احمد،، ناصر، ،فیصل محمود، شبیر حسین، فرید حسین، افتخار حسین، شمشاد احمد کو بھی گرفتار کر لیا گیا نشہ میں غل غپاڑہ کرنے پر لطیف اور طارق اور روشنی علی کو بھی پکڑ لیا گیا۔
کامونکے پولیس نے منشاء سے 210 گرام چرس، عمیر اور طالب سے ایک، ایک پستول برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔