اسلحہ کے زور پر ناجائز قبضہ کر نے والے چار ملزمان کے خلاف سماعت
Posted on March 15, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
جھنگ : اسلحہ کے زور پر نا جائز قبضہ کر نے والے چار ملزمان کے خلاف دائر کردہ استغاثہ 3/8کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ عصمت اللہ خان نیازی نے تین ملزمان کو ایک ایک سال قید اور بیس بیس ہزار روپے جر مانہ کی سزا سنائی ہے جبکہ چوتھا ملزم دوران سماعت وفات پا گیا۔
استغاثہ کے مطابق محمد عارف طاہر سکنہ محلہ چندانوالہ نے موضع چک گھمنانہ (گلشن کالو نی )جھنگ صدر میں ساڑھے سات مر لے کا پلاٹ اپنی بیوی مسماة جمیلہ عارف کے نام خرید کر اس پر چار دیواری تعمیر کر کے دروازہ لگا رکھا تھا 25جولائی 2010کو ملزمان حق نواز ،محمد ظفر عرف ظفری اقوام کھو کھر ساکن گلشن کالونی ،محمد عارف سکنہ قاضانوالہ اور محمد عمران شیخ سکنہ غلہ منڈی جھنگ صدر نے اسلحہ کے زور پر مذکورہ پلاٹ پرنا جائز قبضہ کر کے ایک کمرہ اور نئے سرے سے چار دیواری تعمیر کر لی ۔مدعی محمد عارف معلوم ہو نے پر مقامی پولیس کے پاس داد رسی کے لئے گیا تو اس کی کوئی شنوائی نہ ہو ئی جس پر مدعی نے انصاف کے لئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عصمت اللہ خان نیازی کی عدالت میں ملزمان کے خلاف درخواست دائر کر دی فریقین کا موقف اور ریکارڈ کی سماعت کر کے عدالت نے اپنا فیصلہ سنا تے ہوئے ملزمان محمد ظفر عرف ظفری ،محمد فاروق اور محمد عمران کو ایک ایک سال قید اور بیس بیس ہزار روپے جر مانہ کی سزا سنائی جبکہ چوتھا ملزم حق نواز دوران سماعت استغاثہ انتقال کر گیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com