کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے نادرا کے ذریعے اسلحہ لائسنس کے اجرا کے خلاف حکم امتناع میں 26 فروری تک توسیع کردی ہے ۔سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان سلمان طالب الدین کو آئندہ سماعت پر حکومتی موقف تحریری طور پر پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
درخواست گزار کا موقف تھا کہ اسلحہ لائسنس کا اجراء صوبائی معاملہ ہے، وفاقی حکومت کے پاس اس کااختیار نہیں ہے ، لائسنس کتابچہ کی شکل میں ہوتے ہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کے بعد آرمز ایکٹ میں ترمیم کر کے یہ اختیار وفاقی حکومت کو بھی دیدیا گیا ہے۔