لاہور (جیوڈیسک) طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی لوگوں کو تشدد پر نہیں اکسایا، سالانہ پچاس سے ساٹھ ہزار افراد کو اعتکاف میں بٹھا کر امن کی تربیت دی بعض لوگ میڈیا پر بیٹھ کر بے بنیاد الزام تراشی کر رہے ہیں۔
عوامی تحریک کے سربراہ نے سیاسی جماعتوں کے وفد، انسانی حقوق کے اداروں اور اینکرز کو منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے دورے کی دعوت بھی دی۔
ان کا کہنا تھا کہ تلاشی لے لی جائے اسلحہ ملا تو خود نہ صرف انقلاب کی کال واپس لے لیں گے بلکہ اپنی تنظیم پر پابندی کی اجازت بھی دے دیں گے۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ان کے کارکن پرامن ہیں کسی نے ایک بھی گولی نہیں چلائی۔
راستے بند ہونے کی وجہ سے ادویات اور خوراک کی ترسیل بھی منقطع ہے۔ ایم کیو ایم کے ارکان اپنے کندھوں پر اشیاء رکھ کر ماڈل ٹاؤن پہنچے۔ عوامی تحریک کے سربراہ نے پرامن رہنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کنٹینر ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔