کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائبان سٹیزن کیمونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی اور جنرل سیکریٹری محمد شریف نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئر مین آفاق احمد سے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عالم علی نے بتا یا کہ ہمارا بنیادی مقصد شعور کی بیداری استحکام پاکستان کی ضمانت ہے اور تعلیم ہی ذہنوں کو روشن کرکے شعور کے مینار روشن کرتی ہے جس سے قوموں کو جلا ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر سابقہ مقامی حکومتیں اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرکے عوامی مسائل کو حل کرتیں تو آج عوام کو بنیادی سہولتیں میسر ہوتیں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئر مین آفاق احمد نے کہاکہ ہماری تحریک کا بنیادی مقصد اسلحہ نہیں قلم ،تشدد گاہیں نہیں درسگاہیں ہیں اور ہم اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کرکے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے تعلیمی انقلاب برپا کریں گے تاکہ ہمارا کراچی امن ،سلامتی ،ترقی و خوشحالی کا گہوارہ بن سکے۔