اسلحہ اسکینڈل کیس: سابق آئی جی سمیت دو ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل

Malik Naveed

Malik Naveed

پشاور (جیوڈیسک) احتساب بیورو خیبرپختونخوا کی درخواست پر وفاقی وزارت داخلہ نے سابق آئی جی ملک نوید اور سرکاری ٹھیکیدار ارشد مجید کے نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دئیے۔

نیب خیبر پختونخوا نے وفاقی وزارت داخلہ سے اسلحہ سکینڈل کیس میں ملوث سابق آئی جی خیبر پختونخوا ملک نوید اور کنٹریکٹر ارشد مجید کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی۔ وزارت داخلہ نے ملک بھر کے ائیر پورٹس کو بھی اس بارے میں آگاہ کردیا ہے اور دونوں نام ای سی ایل میں شامل کردیئے ہیں۔

سابق آئی جی ملک نوید اور ٹھیکیدار ارشد مجید سمیت سات سے زیادہ ملزمان پر اسلحہ خریداری اسکینڈل میں ایک ارب 82 کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن کے الزامات ہیں۔