اقوام متحدہ (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ہتھیاروں کی تجارت بارے بین الاقوامی معاہدے کے عملدرآمد کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے معاہدے کو ہتھیاروں کی بین الاقوامی تجارت میں شفافیت، احتساب اور ذمہ داری کے حوالے سے اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ہتھیاروں کی تجارت میں شفافیت اب متعلقہ ملکوں کی قانونی ذمہ داری ہوگی۔ یہ معاہدہ دنیا بھر میں انسانوں کے مصائب کم کرنے میں مدد گارثابت ہوگا۔