موسم بہارکی آمد:نت نئیملبوسات متعارف کروانے کاسلسلہ عروج پر

Spring Dresses

Spring Dresses

موسم بہار کی آمد آمد ہے اور ملک بھر میں نت نئے ملبوسات متعار ف کروانے کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے ،لاہورمیں ایسے ہی ملبوسات زیب تن کرکے ماڈلز نے ریمپ پر کیٹ واک کی ۔

سردی ہو یاگرمی خزاں ہو یا بہار کی میٹھی رت زندہ دلان لاہور فیشن کے معاملے میں کسی سے پیچھے نہیں رہتے اور ہرموسم کے ملبوسات کی تیاری کرتے ہیں بڑے ذوق اور جوش کیساتھ لاہورمیں بہارکے ملبوسات کا فیشن شو منعقد کیا گیا فیشن شو میں ملبوسات کے پچیس سے ذائد بین الاقوامی برانڈ متعار ف کروائے گئے۔

معروف ماڈلزنے امپوٹڈ ڈریسز زیب تن کرکے ریمپ پر کیٹ واک کی جسے ہال میں موجود شائقین فیشن نے بے پناہ سراہا۔ موسم کے کروٹ بدلتے ہی ملک بھر کی طرح لاہورمیں بھی ملکی وغیر ملکی جدید فیشن لاہوریوں کیلئے گہری دلچسپی اور تفریح کا باعث بن رہاہے۔