موسم کے بدلتے رنگ، طلبا میں فیشن کے نئے ٹرینڈ

Fashion

Fashion

لاہور (جیوڈیسک) موسم بدلتے ہی فیشن بھی اپنا رنگ دکھانے لگتا ہے۔ شوبز اور عام خواتین کے بعد طلبا بھی اپنے آوٹ فٹس کا خوب خیال رکھنے لگے ہیں۔ یونیورسٹیز میں بھی فیشن کے نت نئے ٹرینڈز آ گئے۔

یہ مناظر کسی فیشن شو کے نہیں، نا ہی کسی شوٹنگ کے ہیں بلکہ یہ ہے لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی۔ نت نئے ڈیزائن کے ملبوسات، جوتے اور پرس ۔ہر کوئی دوسرے سے منفرد نظر آنے کی کوشش میں۔

فیشن کے ساتھ سردی سے بچنے کا بھی پورا انتظام، طالبات کو ٹھنڈے موسم میں گہرے رنگ زیادہ پسند ہیں۔ فیشن صرف لڑکیوں تک محدود نہیں، اچھا نظر آنے کا حق تو لڑکوں کو بھی ہے۔ نت نئے ٹرینڈز اپنانا نئی نسل کو بہت پسند ہے اور اگر فیشن کیساتھ موسم کی ضرورت بھی پوری ہو جائے تو کیا کہنے۔