موسم کے سرد ہونے سے ڈینگی مچھر کی موومنٹ کم ہو جاتی ہے: بشیر مہدی

Dengue Mosquito

Dengue Mosquito

لاہور : محمد علی جناح میڈیکل کمپلکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہا ہے کہ موسم کے سرد ہونے سے ڈینگی مچھر کی موومنٹ کم ہو جاتی ہے اور پانی ٹھنڈا ہوجانے کی وجہ سے ڈینگی لاروا کی افزائش میں بھی خاطر خواہ کمی ہوجائے گی جس سے آئندہ چند ہفتوں کے دوران صورتحال میں نمایاں بہتری آجائے گی۔

ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئوٹ ڈور اور ان ڈور ڈینگی سرویلنس جاری ہے تاہم موسم میں خنکی بڑھنے سے آئوٹ ڈور میں ڈینگی لاروا کم اور گھروں کے اندر سے زیادہ تعداد میں رپورٹ ہورہاہے۔ لاہور اور شیخوپورہ میں ڈینگی مریضوں کے کمی آئی ہے اور رپورٹنگ کا سلسلہ رک گیا ہے تاہم ابھی راولپنڈی میں آئوٹ بریک زیادہ ہے اور تمام متعلقہ محکمے اور راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ڈینگی سرویلنس پر بھرپور فوکس کر یں تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو کنٹرول کیا جا سکے۔

ہسپتالوں میں داخل ڈینگی مریضوں کو علاج معالجہ کی تمام سہولیات مفت فراہمی حکومت کا مستحسن قدم ہے اور ان مریضوں کی مکمل نگہداشت کی جارہی ہے۔ تمام محکمے بہت محنت کے ساتھ ڈینگی کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ روالپنڈی صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے مزید محنت درکار ہے۔