موسم میں تبدیلی سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں کمی

load shahding

load shahding

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد موسم میں تبدیلی سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں بھی کمی ہو گئی۔ شارٹ فال تین ہزار نو سو میگاواٹ رہ گیا.تیل کی فراہمی بہتر ہونے سے بجلی کی پیداوار 10ہزار 900میگاواٹ تک ہ تاہم شدید گرمی کی لہر ختم ہونے سے بجلی کی طلب16 ہزار میگاواٹ سے کم ہو کر 14ہزار 800میگاواٹ رہ گئی ہے اور شارٹ فال میں کمی ہوئی ہے۔

بڑے شہروں میں اب ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے تاہم سسٹم پر دبا ہونے سے تکینیکی خرابیاں بڑھتی جا رہی ہیں جس سے بعض علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق لوڈ شیڈنگ کا موجودہ ریلیف صرف موسم میں بہتری کی وجہ سے ہے ورنہ جب تک تیل کی خریداری کے لیے مطلوبہ رقوم مسلسل فراہم نہیں کی جاتیں لوڈشیڈنگ میں بھی مستقل کمی ممکن نہیں۔