شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ 5 ملزمان گرفتار

ڈسکہ (عارف محمود) شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ 5 ملزمان گرفتار تفصیل کے مطابق تھانہ ستراہ کے علاقہ دھرم کوٹ میں شادی کی تقریب میں ملزمان ہوا ئی فائرنگ کر رہے تھے جس کی وجہ سے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

ستراہ پولیس نے مخبرکی اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔