ٹنڈوآدم(کامران انصاری) ٹنڈوآدم شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے منع کرنے پر باراتیوں کی پویس سے تلخ کلامی ،پولیس نے اورنفری بلا کر باراتی اورمہمانوںپر لاٹھی چارج کر کے پندرہ افراد کو حراست میں لے کر شادی ہال کے گیٹ بند کر دیئے۔
اطلاعت کے مطابق ہفتہ اور اتور کی درمیانی شب میر پور خاص سے ٹنڈوآدم اقبال کالونی میں آنے والی شادی کی بارات کے باراتیوں نے ٹنڈوآدم محمدی چوک پہنچ کر شدید ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کے دھماکے کئے جس سے سارا شہر گونج اٹھا رات کے سناٹے کے باعث ہوائی فائرنگ اور پٹاخے کی آوازسن کر قریب میں موجود سٹی پولیس اسٹیشن ٹنڈوآدم کے پولیس نے موقع پر پہنچ کر باراتیوں کو فائرنگ سے منع کیا۔
مگر باراتیوں نے فائرنگ بند کرنے کی بجائے پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی کی جسکے بعد پولیس نے اور نفری بلافائرنگ کرنے والوںکے ساتھ ساتھ اس تقریب میں شامل تمام افراد پر لاٹھی چارج کرکے پندرہ سے زیادہ افراد کو حراست میں لے لیا اور شادی ہال کے گیٹ بند کر دیئے۔
شادی کی تقریب میں شامل مہمانوں نے پولیس حراست میں لیے گئے افراد کو آزاد کروانے کے لئے سٹی تھانہ کے سامنے شدید احتجاج کیا۔