شادی بیاہ کے اخراجات کا بجٹ آوٹ، سونا 53 ہزار 950 روپے تولہ ہو گیا

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) شادی بیاہ کے اخراجات کا بجٹ آوٹ ہو گیا، سونا 550 روپے اضافے سے 53 ہزار 950 روپے تولہ ہو گیا۔ شادی بیاہ کی تیاری کرنے والے گھرانے مشکل میں پڑ گِئے۔

دلہن کی بری ہو یا منہ دکھائی سونے کی قیمت میں یکدم اضافے نے سب کو پریشان کر دیا۔

گولڈ ڈیلرز کے مطابق ڈالر کےعالمی سطح پرکمزور پڑجانے سے بین الاقوامی منڈی میں سونا 11 ڈالر مہنگا ہوکر فی اونس 1295 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔