کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشان محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ ماہ رمضان سے قبل عبادت گاہوں اور علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو بہتر بنا یا جائے علاقائی ترقی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بلدیاتی ادارے اپنے فرائض نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ انجام دیں ان خیالات کا اظہارحق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شب برات کے انتظامات کے جائزے کے لئے شاہ فیصل کالونی کے قبرستانوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوںے شاہ فیصل کالونی کے مختلف قبرستانوں میں شہداء حق کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی ۔قبرستانوں کے دورے پر بلدیاتی اداروں کی جانب سے شب برات کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ قبرستانوں کے اطراف قائم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ اور قبرستانوں میں صفائی وستھرائی اور جھاڑیوں کی کٹائی کے حوالے سے مستقل بنیادوں پر انتظامات کئے جائیں۔
رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے شب برات کے موقع پر قبرستانوں کے باہر عوامی رہنمائی کے لئے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر کی جانب سے لگائے گئے کیمپ کا دورہ کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کیمپ میں موجود کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین نے ہمیشہ عوامی خدمت کا درس دیا ہے اور قائد کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے آج ہم گلی محلوں کے ساتھ قبرستانوں میں اپنے پیاروں کے قبر پر آنے والوں کو سہولت پہنچانے کے لئے یہاں موجود ہیں اور ہمیشہ عوام کے درمیان موجود رہیں گے۔