کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچ قوم پرست رہنماء اور مری قبیلے کے سربراہ نواب خیر بخش مری کی میت کوئٹہ پہنچا دی گئی۔ نواب خیر بخش مری کی میت خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ لائی گئی، ان کی میت کے ہمراہ ان کے صاحبزادے نوابزادہ جنگیز مری اور خاندان کے دوسرے افراد بھی کوئٹہ پہنچے، اس موقع پر مختلف سیاسی وقوم پرست جماعتوں کے رہنما اور کارکن بھی کوئٹہ ائرپورٹ پر موجود تھے۔
نواب خیر بخش مری منگل اور بدھ کی درمیانی رات کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق نواب خیر بخش مری کی نماز جنازہ آج صبح کوئٹہ جبکہ تدفین ضلع کوہلو میں ان کے آبائی علاقے کاہان میں کی جائے گی۔