اسلام آباد (جیوڈیسک) گزشتہ روز حکومت کے ساتھ مذاکرات کا آخری راؤنڈ بھی بے نتیجہ ختم ہوا جس کے بعد عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے آج دوپہر تین بجے ‘یومِ انقلاب’ منانے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف بھی اپنے مطالبات پر قائم ہے اور عمران خان گزشتہ رات یہ اعلان کرچکے ہیں کہ آج شام چھ بجے آزادی کا جشن منایا جائے گا۔ دونوں جانب سے سخت بیانات کے بعد ذرائع آج کے دن کو اہم قرار دے رہے ہیں، جبکہ شاہراہ دستور پر عمران خان کی جلسہ گاہ کی سیکیورٹی کو بھی مزید سخت کردیا گیا ہے۔