ایک ہفتے میں چیف الیکشن کمشنر کا نام تجویز کر دیں گے، خورشید شاہ

 Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے نام مانگے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کےلیے وزیراعظم سے بات بھی ہوئی ہے، پارٹی اور اپوزیشن سے مشاورت کے بعد نام وزیراعظم کو بھجوا دیں گے۔

اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ امید ہے ایک ہفتے میں وزیر اعظم کو چیف الیکشن کمشنر کا نام تجویز کر کے بھجوا دیں گے۔

خورشید شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتخابی صلاحات کمیٹی کےلیے اپنے نام جلد اسپیکر کو بھجوا دیں گے۔

انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ تحفظ پاکستان بل سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی میں اتفاق رائے سے پاس ہونا چاہیے۔