ایک ہفتے کے دوران ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ایک فیصد کمی

Essential Items Prices

Essential Items Prices

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایک ہفتے کے دوران ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ایک فیصد کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد ہفتہ وار مہنگائی کی شرح دس فیصد سے نیچے آ گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق کم آمدن والے طبقے کیلئے نسبتاً زیادہ ایک اعشاریہ دو فیصد کمی ہوئی۔ ٹماٹر کی قیمت ایک ہفتے میں سات روپے کلو کم ہوئی۔

دال ماش، دال مونگ، تازہ دودھ سمیت سات اشیاء کی قیمتیں بڑھی۔ لہسن، پیاز، گندم ، زندہ مرغی، دال مسور اور چینی سمیت سترہ اشیاء میں کمی جبکہ پٹرول ، بکرے اور گائے کے گوشت سمیت انتیس اشیاء میں استحکام رہا۔