کراچی (جیوڈیسک) ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 470 پوائنٹس کی کمی ہوئی، 100 انڈیکس 40 ہزار 16 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
سعودی عرب کی جانب بڑی سرمایا کاری کا اعلان کیے جانے کے باوجود کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس اضافے کے برعکس گراوٹ کا شکار رہا، سرمایا کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کا رجحان رہا اور ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ 470 پوائنٹس کی کمی کے بعد 40 ہزار 16 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی جس کے باعث حصص کی مالیت میں 88 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے دوران بیرونی سرمایا کاروں نے بھی 18 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کیے۔