کراچی (جیوڈیسک) رواں ہفتے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کی طرح کا مثبت رجحان دیکھنے میں نہیں آ سکا۔
گزشتہ ہفتے پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کی خبروں کی بنیاد پر تین ماہ کے بعد انڈیکس میں کافی حد تک بہتری ریکارڈ کی گئی تھی مگر رواں ماہ لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیا تو سرمایہ کاروں میں ہلچل مچ گئی جس کے بعد انویسٹرز کافی حد تک محتاط نظر آئے۔
بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے 4 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص کی خریداری بھی ریکارڈ کی گئی۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج صرف 36 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 750 پوائںٹس کی سطح پر بند ہوئی۔