ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ

Dollar

Dollar

لاہور (جیوڈیسک) ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر، درہم، سعودی ریال مہنگا جبکہ پاونڈ اور یورو قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر درہم اور ریال کے ریٹ میں اضافے ریکارڈ کیا گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر1 روپے 20 پیسے اضافے سے 119 روپے ، درہم 30 پیسے اضافے سے 32 روپے 40 پیسے اور سعودی ریال 35 پیسے اضافے سے 31 روپے 70 پیسے میں فروخت ہوا۔

دوسری جانب پاونڈ 50 پیسے کمی کے بعد 159 روپے 30 پیسے اور یورو 1 روپے 20 پیسے کمی کے بعد 139 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق ٹریول ایجنٹس حج پر جانے والوں کے لئے ہوٹلز اور ٹرانسپورٹ کی ادائیگیاں کرتے ہیں جبکہ گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث بھی دیگر ممالک میں ٹریولنگ بڑھ جانے سے ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی مانگ میں اضافے ہوجاتا ہے۔