مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبہ کے تعاون سے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں شروع

MWM

MWM

کراچی : مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فاونڈیشن کے تعاون سے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں شروع، جھنگ، چینوٹ، پنڈی بھٹیاں، وزیر آباد، خوشاب، سرگودہا اور دیگر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگانے او ر متاثرین میں امدادی اشیاء پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے خیرالعمل فاوُنڈیشن پنجاب کے مسئول سید مسرت کاظمی کیمطابق متاثرین کی بحالی کیلئے خیرالعمل فاوُنڈیشن نے ہنگا می بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے جو متاثرین کے مکمل بحالی تک جاری رہیگا اشیاء خوردو نوش کی فراہمی کے بعد سیلاب کا پانی اتر جانے کے بعد مکانات اور مساجد کی تعمیر نو کا کام شروع کردینگے متاثرین کے لئے پاکستان بھر کے تمام اضلاع میں امدادی کیمپ بھی لگا دیے ہیں سید مسرت کاظمی کا کہنا تھا کہ گذشتہ سالوں کی نسبت اس سال سیلاب سے زیادہ جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں اور حکومتی اعداد و شمار حقائق پر مبنی نہیں ہے ہم بہت جلد اپنے سروے رپورٹ کو شائع کریں گے جو ہمارے رضاکاروں نے متاثرہ علاقوں میں خود جا کر مرتب کئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ملک بھر میں آج بروز جمعہ کراچی اور کوئٹہ میں بڑھتی شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرے ہونگے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات سید مہدی شاہ نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ ایک گریٹ گیم کا حصہ ہے یہاں مخصوص گروہ کی پشت پناہی کی جا رہی ہے سندھ گورنمنٹ عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ نہ رکا اور دہشت گرد گروہ کیخلاف کاروائی نہ کی گئی تو ہم سندھ گورنمنٹ کیخلاف ملک گیر مظاہرے شروع کرینگے جو ان کے اقتدار کے خاتمے اور شہداء کے لواحقین کو انصاف ملنے تک جاری رہینگے۔