فیصل آباد : لاثانی سیکرٹریٹ پر منعقد ہونیوالے پہلے ہی پروگرام نے ایسا متاثر کیا کہ میں اب ہر فورم پر یہ بات علی الاعلان کر سکتا ہوں کہ پاکستان اوراسلام کا سوفٹ امیج دیکھنا ہوتولاثانی ویلفیئر فائونڈیشن کی شاندارکارکردگی کو دیکھ لیں، یہاں ہروقت انسانیت کی بھلائی اور انسانی جانوں کو بچانے کیلئے سرگرمیاں سرانجام دی جارہی ہیں،اسلام انسانیت کا مذہب ہے اوراس کا عملی ثبوت لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل کاہیڈ آفس پیش کر رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار رانا شاہد (ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر)نے لاثانی سیکرٹریٹ پر منعقد ہونیوالے ”ڈینگی اورپولیو کے تدارک سے متعلق آگاہی پروگرام”سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چوہدری محمد اشرف (ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر)نے کہاکہ لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن بڑے منظم انداز میں انسانیت کی فلاح وبہبود کافریضہ سرانجام دے رہی ہے،ملک میں فلاحی سرگرمیاں سرانجام دینے والی NGO,sمیں لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن سرفہرست ہے،اوروہ اس لئے ہے کہ ان کی تمام ترورکنگ بے لوث اوراپنی مددآپ کے تحت ہورہی ہے اورپھر سب سے بڑی بات اس کی سرپرستی صدیقی لاثانی سرکارجیسی روحانی ہستی فرمارہی ہے ،ہر دفعہ ہمیں کچھ سیکھنے کویہاں سے ملتاہے،لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن کے کارکنان خوش نصیب ہیں کہ ان کولینے والانہیں بلکہ دینے والا بنایاجارہاہے یعنی ہروقت مخلوق خداپر خرچ کرنیوالے بن رہے ہیں۔
یہی وہ عمل ہے جو اللہ تعالیٰ کابہت ہی پسندیدہ عمل ہے کہ اس کی مخلوق کی بے لوث خدمت کی جائے۔ڈینگی اورپولیوکاخاتمہ کرنا ہمارے اپنے مفادمیں ہے اورہماری موجود ہ اورآنیوالی نسلوںکے مفاد میں ہے اس لئے ہمیں بڑھ چڑھ کر اپنا کرداراداکرنا ہے تاکہ ان امراض کاتدارک کیا جاسکے۔میڈم صوفیہ رضوان (ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئرآفیسر)نے کہاکہ نیشنل وانٹرنیشنل ڈیز کومنانے میں لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن کی خدمات قابل تحسین ہیں،صفائی نصف ایمان ہے جس ہم اس پر عمل کرنیوالے بن جائیں گے تو نہ ڈینگی رہیگااورنہ ہی پولیو ۔اس لئے ہمیں خاص طور پر خواتین کو اپنے گھروںمیں صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے تاکہ ان امراض سے بچ سکیں،ڈینگی چونکہ ایک وائرس ہے ،اس کو پھیلنے سے روکنا ہے اوروہ اسی صورت ممکن ہے جب ہم اپنے ماحول کو صاف ستھرااورپاکیزہ رکھیں گے ،ہر بار پولیو مہم کے دوران اپنے بچوںکو پولیو قطرے ضرور پلائیں ،ان کاکوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔
میڈم ظل ھما (ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئرآفیسر)نے کہاکہ لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن بطور ورکرہماری خوش نصیبی ہے جہاں ہمیں اخلاقی ،روحانی اورسماجی بلکہ زندگی کے تمام شعبوںمیں کام کرنے کاموقع مل رہاہے ،ان سرگرمیوںکا مقصد صرف اورصرف انسانیت کی فلاح ہے ،انسانی خدمت کابے لوث جذبہ فائونڈیشن کے چیئرمین صدیقی لاثانی سرکارکی خصوصی تربیت کا نتیجہ ہے۔محمد ریحان نقشبندی (مرکزی کوآرڈینیٹر لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن)نے کہاکہ لاکھوںمفلس اور مستحق مردوخواتین کو مخلوق خداکی خدمت کرنیوالا بنادیناصدیقی لاثانی سرکارکی بہت بڑی کرامت ہے،1980سے لیکر یہ ادارہ آپ کی سرپرستی میں پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شبانہ روزبلاامتیازمذاہب ومسالک انسانی فلاح وبہبود کافریضہ شاندار طریقے سے سرانجام دے رہی ہے ،پولیو،ڈینگی،شجرکاری،نان فارمل ایجوکیشن ،ووکیشنل ادارہ جات کاقیام،کمپیوٹر ٹیکنالوجی کافروغ،تعلیم ،صحت اورفری لنگرخانوںسمیت زندگی کے ہرشعبے میں لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن نے حکومتی اداروں کیساتھ مل کر بغیر کسی حکومتی گرانٹ کے اپنی مددآپ کے تحت ملک بھرمیں فلاحی اداروںکا جال بچھادیا ہے۔ہماری کامیابی کاراز کامل واکمل مرشد کی روحانی تربیت کانتیجہ ہے۔پروگرام کے اختتام پر لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکاراپنے فرزند اکبر شہزادہ پیر شبیر احمدصدیقی سرکارکیساتھ پروگرام میں شرکت فرمائی اورڈینگی ،پولیو سمیت دیگر جسمانی وروحانی بیماریوں کے خاتمے کی دعافرمائی اوراللہ تعالیٰ کی بارگاہ اقدس میں یہ بھی خصوصی دعاکی کہ ہمارا مالک ومعبود !ہمیں اپنے پسندیدہ کاموں میں زیادہ سے زیادہ استعمال فرمائے۔آمین