لاہور : ایکا ویلفیئر فائونڈیشن نے مخیر حضرات کے تعاون سے خالق نگر میں 500 مستحق اور غریب لوگوں میں راشن تقسیم کیا گیا،تفصیلات کے مطابق فلاحی تنظیم ایکا ویلفیئر فائونڈیشن نے ایکویئل فائونڈیشن کے عابدحسین بھٹی،ایڈورڈقیصر،رخسانہ لیاقت ،سرالیاس ڈان باسکواورایدھی فائونڈیشن کے تعاون سے خالق نگریونین کونسل 245میں 500مستحق اورغریب گھرانوں میں راشن تقسیم کیا۔
اس موقع پر ایکا ویلفیئرفائونڈیشن کے صدرمصطفی چوہان اور سیکرٹری جنرل رضیہ شیری چوہان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس آفت ذدہ گھڑی میں کوئی غریب،مسکین،یتیم بھوکا نہ سوئے،انہوں نے کہا کہ فلاحی ادارے ایکا ویلفیئرفائونڈیشن نے مخیرحضرات کے تعاون سے لاک ڈاؤن کے دوران سینکڑوں مستحق خاندانوں میں اشیائے خورونوش کا سامان تقسیم کر دیا،سیکرٹری جنرل رضیہ شیری چوہان نے کہا کہ ہم مزید سینکڑوں خاندانوں کی مدد کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں۔