ملکہ (نمائندہ خصوصی) اتفاق ویلفیئر سوسائٹی گولڑہ ہاشم کے پہلے سالانہ کنونشن کا انعقاد، ضلعی افسر سماجی بہبود مشتاق احمد رانجھا، عزیزالرحمان مجاہد، سید صباحت حسین، چوہدری عمران سبحانی مہمانان اعزاز تھے۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سوسائٹی کے صدر ملک عادل نے کہا کہ ہم نے بے سروسامانی کے عالم مین اپنی مدد آپ کے تحت دوسا ل قبل اپنے گاوں میں مختلف فلاحی منصوبہ جات کی بنیاد رکھی، ہم نے ترتیب اور کسی منظم لائحہ عمل کے کام کررہے تھے لیکن ہمیں ہمارے بھائی اور ایڈمنسٹریٹر شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن عزیزالرحمان مجاہد نے سماجی بہبود کے حوالے سے بہت حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ عملی طور پہ راہنمائی کی ہم ان کے بے حد مشکور ہیں۔چیئرمین یونین کونسل بھگوال ملک صفدر شہریا نے کہاکہ ہم آپ کے کام سے متاثر ہیں او ر خوش ہیں کہ آپ غیر سیاسی طور پہ اتنے منظم انداز میں اپنے گاوں کی خدمت کر رہے ہیں میں اپنی طرف سے پانچ ہزار روپے عطیہ کا اعلان کرتا ہوں، وائس چیئرمین ملک زاہد حسین اعوان نے اپنے خطاب میں اتفاق ویلفیئر سوسائٹی کی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنی طرف سے پانچ ہزار روپے کا اعلان کیا۔ سنیئر صحافی سید تنویر نقوی نے کہا کہ گولڑہ ہاشم کی تاریخ میں آج پہلی بار علاقے کی فلاح و بہبود کے لئے اتنے زیادہ لوگ جمع دیکھ کر اتفاق ویلفیئر سوسائٹی سے علاقے کی عوام کے اتفاق کاعملی مظاہرہ دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا ہے۔سید تنویر نقوی نے کہا کہ آج کے اس کنونشن میں اس بات کی بھی خوشی ہے کہ آج کنونشن کے مہمان خصوصی کا انتخاب کرتے ہوئے بھی اس سوسائٹی کی انتظامیہ نے ایسی شخصیت کا انتخاب کیا ہے جس کی ساری زندگی مقامی اور قومی سطح پہ خدمت خلق کے کارناموں سے بھری پڑی ہے۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ممتاز سماجی شخصیت عزیزالرحمان مجاہد نے کہا کہ اتفاق ویلفیئر سوسائٹی کے نوجوان جب میرے پاس آئے تو میں نے ان کے اندر علاقے کی فلاح و بہبود کے لئے جو تڑپ دیکھی وہ قابل تقلید اور قابل تحسین تھی ۔شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن ابتدائی طور پہ اتفاق ویلفیئر سوسائٹی کی سفارش کردہ اس علاقے کی بچیوں کو اپنے ادارے شمسہ فری ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گلیانہ میں بیوٹیشن اور سٹیچنگ کورسز کروائے گی۔ اس کے علاوہ اس علاقے کی عوام کی خدمت کے لئے جس طرح اور جس انداز میں گولڑہ ہاشم کے دوستوں کو ہماری ضرورت پڑی ہم ہر ممکن اور ہر قدم ان کے ساتھ ہوں گے۔اور اگر اتفاق ویلفیئر سوسائٹی کے دوست چاہیں تو شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن کے صدر چوہدری عمران سبحانی سے مشاورت سے ہم یہاں فری ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم بھی کرکے دیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ملکہ ( نما ئند ہ خصو صی) ملکہ چھٹی کے او قا ت میں سکو لو ں کے با ہر بھو نڈ و ں کا ر ا ج۔ آ و ا رہ لڑ کے سکو لو ں کے با ہر کھڑ ے ہو کر طا لبا ت پر آ و ا ز یں کسنے لگے۔ جس کی و جہ طا لبا ت پر یشا ن ہیں۔ خصو صا ہا ئی سکو ل ملکہ چو ک میں چھٹی کے او قا ت میں لڑ کے نظر آ تے ہیں۔ جو کہ لڑ کیو ں پر آ و ا ز ین کستے ہیں اور بے ہو دہ با تیں کر تے ہیں۔ جس کی و جہ سے ا د ھر سے ہما ری ما ؤ ں ، بہنو ں ، بیٹیوں کا گز ر نا محا ل ہو گیا ہے۔ عوا می و سما جی حلقو ں نے انتظا میہ سے مطا لبہ کیا ہے کہ انتظا میہ ایسے لڑ کو ں کو پکڑ کر خو ب پھینٹا لگا ئے تا کہ و ہ آ ئند ہ ایسی حر کتو ں سے با ز ر ہیں۔