کراچی (اسٹاف رپورٹر) عفاں ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام معززین شہر اور مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کی ممتاز سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی سفیر امن پاکستان گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈرایتھلیٹ اورنگزیب سلطان نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خدمات انجام دینے والی تنظیمیں معاشرے کے لئے اُمید کی کرن ہیں انہوں نے عفان ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے معاشرے میں سدھار لانے کے ھوالے سے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ سوسائٹی کے صدر عبدالستار سولنگی کی کاوشوں کی تعریف کی اورنگزیب سلطان نے کہاکہ عفان ویلفیئر سوسائٹی شہر کراچی میں اس نازک دور میں عوام کی فلاح و بہبود خصوصاً نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے جو اقدامات کررہی ہے وہ قابل تحسین اور قابل تقلید ہے۔
اس موقع پر عفان ویلفیئر سوسائٹی کے صدر عبدالستار سولنگی نے کہاکہ ہمارا ادارا خالصتاً رفاہی و فلاہی کاموں میں مصروف عمل ہے انہوں نے بتایا کہ عفان ویلفیئر سوسائٹی ہسپتال ،اسکول اور خاص طور پر نوجوانوں اور ہنر مندوں کے لئے بلا سود قرضوں کا اجراء کررہی ہے جس میں بے روزگار نوجوانوں اور ہنر مندوں کو 10ہزار سے 10لاکھ تک کے قرضے بلا سود فراہم کرے گی تقریب سے محمد نعمان ،انور اقبال،ڈاکٹر گلزار ،سعید عالم ،ڈاکٹر محمد زادہ ،ڈاکٹر فیصل ایوب ،عفان غوری،انسپکٹر محمد اسلم ،سید اشرف علی برنی،سید واصف علی شاہ نے بھی خطاب کیا۔