بیرم گلی ویلفیئر سوسائٹی ناتھا خان گوٹھ نے یوسی 8 میں پاکستان تحریک انصاف پینل کی حمایت کا اعلان کر دیا

 PTI

PTI

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بیرم گلی ویلفیئر سوسائٹی ناتھا خان گوٹھ کے زیر اہتمام گرینڈ جرگہ میں ناتھا خان گوٹھ کے معززین نے یونین کمیٹی 8ناتھاخان گوٹھ سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی مکمل حمایت اور عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اعلان کر دیا۔

معززین ناتھا خان گوٹھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 5 دسمبر 2015ء کو ہونے والے بلدیاتی انتخاب میں تحریک انصاف کے پینل کو کامیاب بنائیں انتخابی نشان (بلا) پر مہر لگا کر تحریک انصاف کے اُمیدوار کو کامیاب کرا کر علاقائی ترقی اور مسائل سے نجات کے سفر کا آغاز کریں۔

جاری کردہ۔ سیکریٹری اطلاعات
بیرم گلی ویلفیئر سوسائٹی ،ناتھا خان گوٹھ