کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی کے تحت 100 مستحق افراد میں گزارا الائونس کے دو دو ہزار روپے کی پانچویں قسط تقسیم کر دی گئی۔ تقریب ککے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ افیسر کروڑ ملک مشتاق، غضنفر عباس قریشی تھے۔
اس موقع پر 100 فیمیلوں کیلئے دو ہزار روپے ماہانہ گزارا الائونس کی پانچویں قسط ادا کر دی گئی۔ التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ملک محمد اسماعیل کھوکھر نے کہا کہ التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی صحت ، تعلیم اور روزگار کیلئے مستحقین کی امداد کر رہی ہے۔
جس کے تحت تین دستکاری سکول ، بیوٹیشن سکول، کمپیوٹر سکول، طالبات کیلئے فری بس سروس ، فری ایمبولینس سروس کام کر رہی ہے۔ ہمارا مشن لوگوں کو صحت ، روزگار اور تعلیم کے مواقع دینا ہے۔