مردان (جیوڈیسک) مردان میں کنویں سے بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ نکالنے کے دوران باپ بیٹا دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔
مردان کے نواحی گاؤں رستم میں قلندر شاہ کی اہلیہ کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کارڈ گھر کے خشک کنوں میں گر گیا۔ کارڈ نکالنے کیلئے اسکا 12 سالہ بیٹا کنویں میں کودا تو کنویں میں موجود زہریلی گیس سے وہ بے ہوش ہو گیا۔ بیٹے کو بچانے کیلئے باپ بھی کنویں میں اتر گیا۔ دم گھٹنے سے دونوں باپ بیٹوں کی موت واقع ہو گئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاشیں کنویں سے نکال لی ہیں۔ واقعے کے بعد گھر میں کہرام بپا ہے۔