کنویں میں گرنے والے بچے کو 5 روز کے ریسکیو آپریشن کے بعد بھی بچایا نہ جا سکا

Rescue Operation

Rescue Operation

مراکش (اصل میڈیا ڈیسک) مراکش میں 100 فٹ گہرے کنویں میں گرنے والے 5 سالہ بچے کو نہ بچایا جا سکا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 5 روز کے آپریشن کے بعد ریسکیو ورکرز بچے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے لیکن اس وقت تک ریان جان کی بازی ہار چکا تھا۔

ریکسیو حکام نے پائپ میں نصب کیمروں کی مدد سے بچے کی حالت اور جگہ کا تعین کیا، پائپوں کی ذریعے بچے کو آکسجین اور غذا بھی فراہم کی گئی۔

بچے کو باحفاظت نکالنے کے لیے بھاری مشینری اور روبوٹس بھی استعمال کیے گئے لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود بچے کو بچایا نہ جا سکا۔