شاباش گورنر سندھ

Ishrat Ul Ebad

Ishrat Ul Ebad

تحریر : اسد شیخ
متحدہ قومی موومنٹ ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے غریب متوسط طبقے کے تعلیم یافتہ اور ایماندار افراد کو ایوانوں تک پہنچایا جس کی ایک مثال سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشر ت العباد کو طویل عرصے تک غیر متنازعہ گورنر رہنے کا اعزاز ملا اور وہ تاحال اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں اوران کی خاص بات یہ ہے کہ وہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوںاور تمام مکاتب فکرکے علمائے کرام کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں جو صرف اور صرف جناب لطاف حسین کی تربیت اور تعلیمات کا نتیجہ ہے اور ان کی کامیابی دراصل الطاف حسین کے فکر وفلسفہ اور نظرئیے کی کامیابی ہے۔

اس حقیقت سے انکار ناممکن ہے کہ جب تک غریب و متوسط طبقے لوگ ایوانوںمیںنہیں پہنچیں گے تب تک غریب عوام کے مسائل حل نہیں ہونگے عوام کو سکون میسر نہیں آئیگا یہی وہ غریبوں کا پر امن انقلاب ہے جس کی بات متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کرتے چلے آرہے ہیں۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادپاکستان کے پہلے، براعظم ایشیا کے دوسرے اور دنیا بھر میں تیسرے گورنر ہیں جو طویل عرصہ سے گورنر کے منصب پر فائز ہیں۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے اپنے منصب پر 12سال مکمل کرلئے ہیں ان بر سوں میںگورنر سندھ نے صوبہ سندھ کی ترقی وخوشحالی، صوبے میںامن وستحکام ،بھائی چارگی کے فروغ، عوام کے مسائل کے حل، تعلیم ، صحت ، سرمایہ کاری، اور صنعت و تجارت ، ثقافت و کھیل، ترقیاتی کاموں اور دیگر شعبوں میں جس طر ح دن رات کام کیا۔

Ishrat Ul Ebad

Ishrat Ul Ebad

ہر مسلک اور مکتبہ فکر کے لوگ اس کا برملا عتراف کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے دور میںصوبے کو سنگین بحرانوں سے جس خوش اسلوبی سے نکالا اس کی مثال بہت کم ملتی ہے انہوںنے اپنے دور میں صوبے کے مختلف مکاتب فکر کے درمیان ہم اہنگی پید اکرنے کیلئے ذاتی کوششیں کیں۔ انہیںہمیشہ سندھ کی تاریخ میںایک نظیر کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

ان کی کوششوں و ذاتی کاوشوں اور محنت کے نتیجے میں سندھ کا گورنر ہائوس ہر مکتبہ فکر اور ہر شعبہ ہائے زندگی کے افرادکیلئے کھلا ہے جو تعاون ،محبت واخوت اور رواداری کے جذبات کامظہر ہے ۔گورنرسندھ کے چرچے نہ صرف سندھ اوردیگرصوبوںمیںہیںبلکہ بیرون ملک بھی ہیں۔

Pakistan Navy

Pakistan Navy

انہوں نے جس طرح شمالی بحری قزاقوں سے۔MV Suez shipکے کیپٹن وصی اور دیگر عملے کو آزاد کروایااور معصوم بچوں کو باپ ، بیوی کوشوہرایک ماںکوبیٹااورایک بہن کوان کے بھائیوں سے ملادیا جو اپنی مثال آپ ہے۔ ”بیشک اللہ رب العالمین جسے چاہتاہے اسے عزت عطا فرماتاہے اور جسے چاہتاہے اسے ذلت سے ہمکنار کر تاہے”۔

تحریر : اسد شیخ
[email protected]