خیر پور (جیوڈیسک) خیر پور مسلم لیگ فنکشنل کیرہنما عبدالستار سبہانی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، تفصیلات کے مطابق خیرپور کے نواحی گاں شنبانی میں کنبھ تھانہ کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما عبدالستارسبہانی کے گھر پر راکٹوں سے حملہ کر دیا۔
جس کے نیتجے میں عبدالستار سبہانی موقع پر ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔واقعہ کی اطلاع کے بعد پولیس اور فکنشنل لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق دس سے زائد مسلح افراد نے مسلم لیگ فنکشنل کے مقامی رہنما کے گھر پرراکٹ فائر کیے تھے۔مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر نے بھر پور الفاظ میں اس سانحہ کی مزمت کی ہے