خیر پور (جیوڈیسک) خیر پور کے علاقوں میں ڈاکووں کے خلاف سرچ آپریشن کر کے مغوی زمیندار کو بازیاب اور 13 ملزمان کو گرفتار کرا لیا گیا۔ 10 روز قبل خیرپور کے علاقے حسین آباد سے مقامی زمیندار علی مراد لغاری کو ڈاکو اغوا کر کے لے گئے تھے۔
خفیہ اطلاع پر پولیس نے کوٹ ڈیجی اور حسین آباد کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ 12 گھنٹے کے سرچ آپریشن میں زمیندار علی مراد لغاری کو بازیاب کرا لیا گیا جبکہ 13 ملزمان کے گینگ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔