خیر پور (جیوڈیسک) خیر پور کے علاقے نو راجا میں پولیس نے کارروائی کر کے دو مغوی کو بازیاب اور 5 اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی آصف اعجاز شیخ کے مطابق پیر گیلانی میں ڈاکووں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
جس کے نیتجے میں 2 مغویو ں کو بازب کروا لیا گیا جبکہ 5 اغوا کاروں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا، ایس ایس پی کے مطابق دونوں مغویوں کو 2 ہفتے قبل احمد پور کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا، دونوں مغویوں کا تعلق میتلا برادری سے ہے۔