لاہور (جیوڈیسک) صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف ٹی وی اداکار غیور اختر لاہور میں انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ رات دس بجے میاں میر دربار میں ادا کی جائے گی۔
غیور اختر طویل عرصہ سے فالج کے عارضہ میں مبتلا تھے وہ چند روز سے سروسز ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔
طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا تاہم ان کی حالت نہ سنبھل سکی اور وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔ غیور اختر نے سوگواروں میں ایک بیوہ اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔
ان کی نماز جنازہ رات دس بجے میاں میر دربار میں ادا کی جائے گی۔ غیور اختر کو پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل سونا چاندی سے شہرت ملی۔ اعلٰی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔