خیر پور: رشتے کا تنازعہ، ضعیف شخص پر بہیمانہ تشدد

Khairpur

Khairpur

رشتے کے تنازعہ پر خیرپور کیستر سالہ بوڑھے کو چار مسلح افراد نے تذلیل کا نشانہ بنایا۔ خیرپور کے قریب گوٹھ وڈا مہیسر میں رشتے کے تنازعے پر ملزمان نے بوڑھے شخص پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے بھنویں ،مونچھیں اور داڑھی کا آدھا حصہ کاٹ دیا۔

تفصیلات کے مطابق چار مسلح ملزمان نے ضعیف العمر ستر سالہ مینہل میتلو کو اغوا کرکے زنجیروں میں جکڑ کربدترین تشددکا نشانہ بنایا اس سے پہلے بھی ملزمان کی جانب سے بوڑھے شخص کے گھر پر کئی بار فائرنگ کی جاچکی ہے۔ملزمان کے خلاف قریبی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔