ویلنگٹن (جیوڈیسک) ورلڈ کپ مشن سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کی اصل آزمائش شروع ہونے کو ہے، وہ نیوزی لینڈ کے خلاف 2 میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں میزبان ٹیم کے مدمقابل ہوگی۔
کھلاڑیوں کو آزمانے اور کمبی نیشن بنانے کے لیے اب صرف یہی 2مقابلے باقی رہ گئے ہیں۔پہلا معرکہ آج ویلنگٹن میں صبح 6بجے ہو گا۔ کیوی ٹیم کے بیٹسمین اور بولر زبردست فارم میں ہیں جبکہ گرین شرٹس حریف کو ٹف ٹائم دینے کے لیے تیار ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور رمیز راجا کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچوں میں گرین شرٹس کو مثبت کرکٹ کھیلنا ہو گی۔
ورلڈ کپ سے قبل کمبی نیشن آزمانے کا یہ سنہری موقع ہے، اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔