ویلنگٹن ٹیسٹ کا پہلا دن فاسٹ بولرز کے نام رہا

Wellington Test

Wellington Test

ویلنگٹن (جیوڈیسک) ویلنگٹن ٹیسٹ کا پہلا دن فاسٹ بولرز کے نام رہا۔آج گرنے والی پندرہ وکٹیں فاسٹ بولرز نے حاصل کیں۔ سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے دو سو اکیس کے جواب میں پانچ وکٹ پر اٹھتر رنز بنائیں ہیں ٹیسٹ کے پہلے دن سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کین ولیم سن کے 69 رنز کے علاوہ کوئی کیوی بیٹسمین سری لنکن بولرز کے آگے نہ ٹک سکا پوری ٹیم 221 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، نیوان پرادیپ Nuwan pradeep نے چار اور سورنگا لکمل نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ،جواب میں سری لنکن بیٹنگ لائن بھی مشکلات کا شکار رہی ،دن کے اختتام پر پانچ وکٹ پر 78 رنز بنائے،کمار سنگا کارا 33 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔