ویلنگٹن (جیوڈیسک) ویلنگٹن ٹیسٹ میں تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر میزبان کیویز کی نصف ٹیم 252 رنز پر پویلین لوٹ گئی ہے۔ (Brendon McCullum) نے 114 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر ٹیم کو شکست سے بچا لیا۔
سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کیویز کو دوسری اننگز کے آغاز میں مشکلات کا سامنا ہوا۔ Rutherford پینتس اور Latham انتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ (Williamson) سات، (Fulton) ایک اور (Corey Anderson) دو رنز پر پویلین لوٹے جس کے بعد (Brendon McCullum) مرد میدان بن کر ٹیم کو بحران سے نکالنے میں کامیاب ہوئے۔
میکولم شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 114 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ ان کے ساتھ (Watling) 52 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 438 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔