لاہور (جیوڈیسک) احمد عقیل روبی پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے۔ چار روز قبل حالت بگڑنے پر انہیں لاہور میں شوکت خانم ہسپتال لے جایا گیا۔ جہاں احمد عقیل روبی اتوار کی شام اچانک حالت مزید خراب ہونے پر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
شعر وادب اور تحقیق کے میدان میں احمد عقیل روبی کی مختلف تصانیف علم وادب کے شائقین کی تسکین کا باعث بنتی رہیں گی۔ گیت نگاری کے شعبہ میں بھی متعدد سپر ہٹ فلمی نغمے ان کے حصے میں آئے۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلٰی محمد شہباز شریف کی جانب سے احمد عقیل روبی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔