ویسٹ ایشیا بیس بال ٹورنامنٹ، پاکستان کی سری لنکا کو شکست
Posted on December 3, 2013 By Majid Khan کھیل, لاہور
Baseball
لاہور (جیوڈیسک) پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر گیارواں ویسٹ ایشیا بیس بال ٹورنامنٹ جیت لیا۔
پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں گیارواں ویسٹ ایشیا بیس بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا جس میں قومی کھلاڑی چھائے رہے۔
قومی ٹیم نے مہمان سری لنکا کو تین صفر سے ہرا کر جیت اپنے نام کی۔ پاکستان کی جانب سے ابو بکر نے دو جب کہ عدنان نے ایک سکور کیا۔
تیسری پوزیشن کے میچ میں افغانستان نے نیپال کو تین دو سے شکست دی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com